پاکستانتازہ ترین

محمدمحفوظ شہید نشان حیدرکا45واں یوم شہادت آج منایاجارہاہے

لاہور(پاک نیوز)لانس نائیک محمدمحفوظ شہید نشان حیدر کا پینتالیسواں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ میں جام شہادت نوش فرمایا ۔ محمد محفوظ 25 اکتوبر 1944ء کو راولپنڈی کے نواحی گاؤں پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے۔ داداجان سے بہادر جوانوں کے قصے سن سنکر فوج میں شمولیت کا خواب آنکھوں میں سجایا جو 25 اکتوبر 1962ء کو 16 برس کی عمر میں پورا ہوا ۔ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی ۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں لانس نائیک محمد محفوظ کو واہگہ اٹاری سرحد پر مامور کیا گیا ۔ دشمن کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجود اس عظیم سپوت نے غیرمسلح حالت میں دشمن کے بنکر میں گھس کر ہندوستانی فوجی کو دبوچ لیا جس سے گولہ باری کا سلسلہ ختم ہوا ۔ 23 مارچ 1972ء کو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔ آبائی گاؤں پنڈ ملکاں ان سے منسوب ہو کر محفوظ آباد کہلایا ۔ محفوظ آباد کے باسیوں کو محفوط شہید کی عظیم قربانی پر فخر ہے ۔18 دسمبر کو لانس نائیک محمد محفوظ کے یوم شہادت پر اہل علاقہ اور پرستار ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کرتے اور پھول چڑھاتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker