تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سی ایم اے کے انتخابات،یونائیٹڈ گروپ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)آل پاکستان ملٹری اکاونٹس سی ایم اے واہ کینٹ کے انتخابات ، یونائیٹڈ گروپ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے،الفتح گروپ یونائیٹڈگروپ میں ضم ہوگیا، ارشد خان خرم صدر ، ملک جاوید اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،الیکشن الیکشن کمشنر شمیم احمد انصاری و ممبران الیکشن بورڈ ارشد نہال کے زیر نگرانی منعقد ہوئے،جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 دسمبر کاغذات وصولی، 18 دسمبر کاغذات واپسی جبکہ 7 جنوری کو الیکشن کا میدان سجنا تھا،یونائیٹڈ گروپ کی سرپرستی سید عبداللہ مسعود ، چیئرمین محمد علی ، وائس چئرمین فیض احمد صدیقی ، جبکہ الفتح گروپ کی سرپرستی محمد آصف شاہد،چئیرمین عابد شاہ بخاری کر رہے تھے،دونوں گروپوں کی باہمی مشاورت سے الیکشن سے قبل ہی اتفاق ہوگیا الفتح گروپ نے یونائیٹڈ گروپ میں ضم ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد الیکشن کی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ، یونائیٹڈ گروپ کے امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،نتائج کے مطابق ارشد خان خرم صدر، ملک اجوید اعوان جنرل سیکرٹری،ملک منصر خان نائب صدر،عبدالوحید جوائنٹ سیکرٹری ،حاجی منیر فنانس سیکرٹری جبکہ سیکرٹری اطلاعات کے لئے خاتون امیدوار عظمیٰ ارشد کامیاب قرار پائیں،الیکشن کمشنر شمیم احمد انصاری نے تمام امیدواروں کے بلامقابلہ کامیابی کا حتمی اعلان کیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker