تازہ ترینعلاقائی

ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے پانچ ارب1 6کروڑ 40 لاکھ روپے کا ترمیمی فاضل بجٹ 2013 منظور

31-05-13ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے پانچ ارب1 6کروڑ 40 لاکھ روپے کا ترمیمی فاضل بجٹ 2013 منظور کر لیا گیاہے . ڈی سی او علی بہادر قاضی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں بتایاگیاکہ موجودہ ترمیمی بجٹ مالی سال 2012-13 کے سالانہ بجٹ پانچ ارب 54 کروڑ روپے سے دو فیصد زیادہ ہے . ترمیمی بجٹ میں ضلعی حکومت کے 16088 ملازمین کی تنخواہوں کیلئے چار ارب 50 کروڑ 30 لاکھ روپے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 72کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں . ڈی سی او علی بہادر قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترمیمی بجٹ کا 76 فیصد تعلیم اور 12 فیصد شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مختص کیاگیاہے . ڈی سی او نے کہاکہ معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے وہ سخت اقدامات کرنے جا رہے ہیں . اجلاس کو بتایاگیاکہ نان سیلری کیلئے تین ارب 85 کروڑروپے رکھے گئے ہیں . ترمیمی بجٹ میں محکمہ تعلیم کیلئے تین ارب 71 کروڑروپے ، ہیلتھ سروسز کیلئے 54 کروڑ 81لاکھ روپے ، زراعت کیلئے نو کروڑ 36 لاکھ روپے ، فشریز کیلئے 28 کروڑ .14لاکھ روپے ، لائیو سٹاک کیلئے ایک ارب 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں . اجلاس کو بتایاگیاکہ ترمیمی بجٹ میں 86 اضافی ملازمین کی سیلری کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں. ڈی سی او علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ ضلعی حکومت کے مالی سال 22013-14 کیلئے تجاویز 15جون تک جمع کرائیں سالانہ اسے حتمی شکل دی جاسکے .اجلاس میں ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان نے ترمیمی بجٹ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی . اس موقع پر پی اے ریاض احمد ، ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین بھٹی ، ڈی او ماحولیات سرفراز انجم ، ڈی او لیبر شفقت منیر ، ڈی او سپیشل ایجوکیشن مہتاب احمد ، ڈی او اکاونٹس خدا بخش فیاضی ، ڈی او سی ؍ ایس این اے محمد معظم چشتی ، ڈی او روڈز رضوان قمر، ڈی او زراعت ملک امجد اقبال ، ڈی او فاریسٹ محمد خالد لغاری، ڈی او ایچ ڈاکٹر موسی کلیم اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker