پاکستانتازہ ترین

ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں گے،عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصئ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی آپریشن پر وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب آپریشن پر ان کو کریڈٹ دینا چاہیئے۔ ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے۔ حکمران پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے۔ پنجاب میں اپوزیشن کی آواز اکثریت کے سامنے دب جاتی ہے۔ کسی کو اپوزیشن کے سوالوں کے جواب ہی نہیں آتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے ایک مضبوط اپوزیشن بننے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے سوالوں کے جواب نہ دیے گئے تو احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا بلکہ جہاد کیا ہے۔ ہمارے تیرہ لوگوں کو قتل کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں اختیارات حقیقی طور پر نچلی سطح پر منتقل ہوگئے ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دلائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جو بھی اسٹیٹس کو کےخلاف کھڑا ہے وہ ہمارے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!