تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:حضور ﷺ کی آمد سے باطل کے اندھیرے چھٹ گئے ،یسین سعیدی

دیپالپور( قاسم علی سے) حضور ﷺ کی آمد سے باطل کے اندھیرے چھٹ گئے ،آپ ﷺ پوری دنیا کیلئے رحمت اللعٰلمین بن کر آئے ،دنیا و آخرت کی کامیابی اسوہ رسول ﷺ میں ہی پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہار انجمن سعیدیہ دیپالپور کے صدر میاں محمد یٰسین سعیدی اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد احمد سعیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا خصوصاََ امت مسلمہ اس لئے انتشار اور بدامنی کا شکار ہے کہ اس نے قرآن و سنت کو پیٹھ پیچھے کرکے اپنی من چاہی زندگی کو اپنا لیا ہے اگر آج بھی ہم ان مبارک طریقوں کو اپنی زندگیوں میں لے آئیں تو ہماری دنیا وآخرت کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں کیوں کہ آپ ﷺ کی تعلیمات عین فطرت کے مطابق ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بار جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر حکومت کم از کم نظام صلوٰۃ کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا اعلان کرے کیوں کہ آپ ﷺ نے مسلمانوں کو نماز کسی صورت نہ چھوڑنے کی تاکید کی اور قرآن میں اللہ تعالیٰ نے بھی سات سو سے زائد مرتبہ نماز کا حکم دے کر اسلام کے اس اہم رکن کی اہمیت واضح کردی ۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker