تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل؛ وسیم اکرم اسلام آباد کی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ مقرر

کراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کے لئے اسلام آباد کی ٹیم کا ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کو پی ایس ایل کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا ہے۔ وسیم اکرم اسلام آباد کی ٹیم کے کوچ ڈین جونز کے ساتھ مل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے کھلاڑی منتخب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے بولی 21 اور 22 دسمبر کو لگائی جائے گی جس میں ہر ٹیم غیر ملکیوں سمیت 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button