پاکستانتازہ ترین

سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان ہے نہ کوئی ڈیڈ لاک ہے: خواجہ سعد رفیق

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کی تعیناتی ایک طریقہ کار کے تحت ہوئی، اس تعیناتی کو مذاق نہیں بننا چاہیے۔ سندھ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ لودھراں کے ضمنی الیکشن کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پیر اشوٹر ہیں دس جہاز لیکر بھی حلقے میں پھریں پھر بھی نہیں جیت پائیں گے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اس حلقے میں اتحاد کا نتیجہ وہی نکلے گا جو بلدیاتی انتخاب میں نکلا۔وزیر ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں انتقال اقتدار دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!