تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈسٹرکٹ پولیس کے زیر اہتمام "شہداء پشاور کی یاد میں” ضلع کونسل کے ہال میں محفل مشاعرہ

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)ضلع کونسل کے جناح ہال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی کی صدارت میں آرمی پبلک سکول پشاور شہداء کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایس ایس پی ریجنل انسپکٹر بیورو گوہر مشتاق بھٹہ اور ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال سمیت صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ عاطف خاکوانی اور نامور شعراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر عامر سہیل ،محکمہ پولیس کے معروف شاعر راؤ انعام الرحمن،حلقہ تحریر و تنقید کے شعراء میں سے بابر زیدی ،حسن ارشاد ،راؤ آصف ،میمونہ قدسیہ و دیگر شعراء نے پشاور شہداء کے اعزاز اور دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے لینے بارے اپنے تازہ ترین کلام سنائے جس پر حاضرین مجلس کی جانب سے شاعروں کو بھرپور انداز میں داد پیش کی گئیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہداء کو آج ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن شہدا پشاور کی یاد آنے پر آنکھ پرنم ہوجاتی ہے ۔دہشتگردوں کی بربریت کا منظر سامنے آنے پر دل لرز جاتا ہے ہم آج بھی اپنے پیاروں کی شہادتوں کو نہیں بھولیں ہیں ۔تقریب کے آخر میں ایس ایس پی آر آئی بی گوہر مشتاق بھٹہ اور ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے شرکت کرنے والے شعراء میں شیلڈز تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button