پاکستانتازہ ترین

رینجرزکے اختیارات میں 60 روزکی توسیع

کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت نے صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں 60 روزکی توسیع کردی ہے جس کا اطلاق 6 دسمبر سے ہوگیا ہے۔مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط کردیئے ہیں جس کے تحت رینجرزکو حاصل اختیارات میں 60 روزکی توسیع کی گئی ہے جس کا اطلاق 6 دسمبر 2015 سے ہوگا اور رینجرز کو دہشت گردی فرقہ ورانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں منظورکی گئی قرارداد کے تحت اب رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہوگا۔ رینجرزکویہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button