تازہ ترینعلاقائی

للیانی:ملک کو ایٹمی قوت بنانا نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے،طارق سعید

31-05-13مصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)ملک کو ایٹمی قوت بنانا نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے۔ جس پر صرف پاکستانیوں کو ہی نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کو فخر ہے۔ چودہ اگست کو قیام پاکستان اور 28مئی کو استحکام پاکستان کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارمسلم یوتھ آرگنازیشن (MYO)قصور کے جزل سیکرٹری طارق سعید خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنا تمام تر فوکس توانائی بحران پر کریں گے۔ جب توانائی کا بحران ختم ہو گیا تو ملکی معیشت خود بخود ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔ شریف برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے بیمثال خدمات سر انجام دی ہیں۔ سچے جذبے اور وطن سے محبت کی وجہ سے عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائدین ہر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایڈوائزاورایڈوائزر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker