تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:)خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خواتین و بچوں سمیت چودہ افراد زخمی

دیپالپور( قاسم علی سے)خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خواتین و بچوں سمیت چودہ افراد زخمی،گھر میں شادی تھی لوگ چھت پر چڑھ گئے جو اپنی بوسیدگی کے باعث بوجھ برداشت نہ کرسکی،زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپورمیں منتقل تفصیلات کے مطابق شب ڈھکی بازار دیپالپورمیں مکان کی چھت گرگئی ہے جس کے باعث خواتین اور دو بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے لوگوں نے بتایا کہ مالک مکان انور کمبوہ کے گھر شادی کا پروگرام تھا جس کے باعث لوگ مکان کی چھت پر بھی چڑھ گئے مگر انتہائی خستہ حال چھت یہ بوجھ برداشت نہ کرسکی اور گرگئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی،ایس ایچ او سٹی حاجی محمد اکبر،میاں فخر مسعود بودلہ اور ٹی ایم اے کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور اپنی نگرانی میں تمام زخمیوں کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور پہنچایا جہاں زخمیوں میں سے چار کو معمولی مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ باقی تمام افراد کاعلاج معالجہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button