تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ضلع میں24 تا30جون خسرہ سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم چلائی جائیگی،ڈی سی او

downloadاوکاڑہ(شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر اوکاڑہ احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ضلع میں 24جون تا30جون خسرہ سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم چلائی جائیگی۔ والدین بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے ذمہ داری کے ساتھ پلائیں۔ اور محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خسرہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر فرہاد ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور اور رینالہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ اوکاڑہ کو ان اضلاع میں شامل کیا گیا ہے جہاں خسرہ کی وباء پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں 2013 میں خسرہ کے اب تک 567 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو پچھلے سال کے مقابلہ میں زیادہ ہیں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خاں نے ڈی سی او بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ کی ویکسیئن کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ویکسینیٹر مقررہ جگہوں پر بیٹھ کر ہی ویکسیئن پلائیں گے۔ تاکہ ویکسیئن خراب نہ ہو ۔ ای ڈی او ہیلتھ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو ویکسیئن گھروں کی بجائے مقرر کردہ جگہوں پر لیجا کر ہی پلائیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ یکم جولائی تا چار جولائی ضلع کے تمام سکولوں کو کھولا جائیگا۔ اور بچوں کو ویکسیئن پلائی جائیگی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ چھ ماہ سے زیادہ اور دس سال سے کم عمر تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسیئن کا مکمل کورس کروائیں۔ دریں اثناء ڈی سی او نے دفعہ 144 کے تحت ضلع کی ریونیو حدود سے گندم باہر لیجانے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:تعمیروترقی کاواویلا کرنیوالی حکومت کی کارکردگی صفرہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker