پاکستانتازہ ترین

کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز

کراچی(نمائندہ خصوصی)آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کی سربراہی میں تاجر برادری کے 7 رکنی وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں ڈی جی رینجرز نے انہیں تحفظ اور کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر سے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین عتیق میر کی سربراہی میں 7 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں رینجرز اختیارات کو مشروط اور محدود کرنے، کراچی آپریشن اور شہر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کا کہنا تھا کہ شہر میں رینجرز اختیارات محدود ہونے سے تاجر براردی عدم تحفظ کا شکار اور پریشان ہے۔ ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے تاجروں کو تحفظ اور کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جاری رہےگا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری بھیم پورہ میں رینجرز کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پکڑے گئے اسلحے میں 5 رائلفز ، 14 ایس ایم جیز ،8 پستول اور بم سمیت سیکڑوں گولیاں شامل ہیں جب کہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button