بین الاقوامیتازہ ترین
بھارتی سیکیورٹی فورسزکاچارٹرڈ طیارہ تباہ،دوافراد جاں بحق

نئی دہلی(ڈیسک نیوز)بھارتی سیکیورٹی فورسز کا چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈٖیا کے مطابق رانچی کی طرف جانیوالے بی ایس ایف کے سپرکنگ طیارے میں دس افراد سوار تھے جو دہلی ایئرپورٹ کے قریب دوارکا کے علاقے سیکٹر آٹھ میں دیوار سے ٹکراگیاجس کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ سیاہ کالے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق پندرہ فائر ٹینڈر زموقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بی ایس ایف کے مطابق بدقسمت طیارے میں ٹیکنیشن سوار تھے جبکہ تباہی سے قبل اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔