تازہ ترینکھیل

پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں فرنچائز سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریزسے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی چن رہے ہیں۔ لاہور میں جاری تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز اپنی اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لئے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے کھلاڑی چن رہے ہیں اب تک سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم، عمران خالد،کامران غلام اور عمرامین کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے افتخاراحمد، نعمان انور، مشفق الرحیم،اسامہ میر،سہیل خان، پشاورزلمے نےعامریامین، ڈیوڈ میلن، عمران خان، شاہد یوسف ، عبدالرحمان، کوئٹہ گلیڈیئٹرنے بلال آصف،اسد شفیق،محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی، اورلاہورقلندرز نے ظفرگوہر، حماد اعظم، ضیاالحق، زوہیب خان اور قومی ٹیم ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہار علی کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کے چناؤ کے پہلے روز5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چناؤ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگزنے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔ پلاٹینئم کیٹیگری: پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرزنےعمراکمل اورڈواؤن براوو، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق اورآندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری:پشاورزلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہورقلندرز نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چناؤ کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انورعلی اورلیوک رائٹ کو منتخب کیا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان، بریڈ ہیڈن اورسیموئل بدری پربھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے روی بوپارا،عماد وسیم اورلینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔گولڈن کیٹیگری:گولڈن کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر، بلاول بھٹی اور جیمزونزکا انتخاب کیا، لاہورقلندرزنے صہیب مقصود، مستفیض الرحمان، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے شرجیل خان، محمد سمیع اور پشاورزلمے نے تمیم اقبال، جنید خان اور جیمس الینبائے کو منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اینگرو کے شیئرز میں سندھ حکومت کا حصہ اکیاون فیصد ہو گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker