پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم کےقائد سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(بیوروچیف) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رؤف صدیقی کے خلاف 9 مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت پارٹی کے 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے رؤف صدیقی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور اس کی معاونت کے الزامات کے تحت 23 مقدمات کی سماعت کی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے 9 مقدمات کا چالان پیش کیا، جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، قمر منصور، رشید گوڈیل، خوش بخت شجاعت اور خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دیا گیا۔عدالت نے چالان کی رو سے مفرور قرار دیئے گئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ رؤف صدیقی کے خلاف شہر بھر کے مختلف تھانوں میں اشتعال انگیز تقاریر اور اس کی معاونت کے الزام میں 23 مقدمات درج ہیں اور انہوں نے ان تمام مقدمات میں عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام 5 فروری کو آل پا رٹیز انٹرنیشنل کا نفرنس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker