تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:باپ نے کاروکاری کے الزام میں اپنی بیٹی اوراس کےآشناکوقتل کردیا

sanjhoroسنجھورو(نامہ نگار)۔سنجھورو کے قریب کھڈرو تھانہ کی حدود میں گاؤں غلام محمد ڈاہری میں اشرف ڈاہری نے اپنی انیس سالہ بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا۔ملزم اشرف ڈاہری نے رات کے وقت تقریبا ایک بجے سیما ڈاہری اور اس کے مبینہ آشنا غلام محمد( عرف بابو ڈاہری) پر کارو کاری کا الزام لگا کر دونوں کو پستول کے فائر کر کے قتل کیا۔اطلاع ملتے ہی کھڈرو پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاشوں کا سول اسپتال سانگھڑ میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔گذشتہ ہفتہ بھی اسی علاقہ میں کاروکاری کے الزام میں دو اور نوجوانوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ علاقہ میں کاروکاری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سماجی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی مداخلت کا اعلان اور صدر آزاد کشمیر کا انتخاب !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker