تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کینٹ بورڈ ٹیکسلا میں عوامی مسائل میں تشویش ناک حد تک اضافہ

ٹیکسلا(نا مہ نگار)کینٹ بورڈ ٹیکسلا میں عوامی مسائل میں تشویش ناک حد تک اضافہ ، عوامی نمائندوں کے انتخاب کے باوجود انھیں اختیارات تفویض نہیں کئے گئے،وائس پریذیڈنٹ کو بھی تاحال دفتر فراہم نہ کیا گیا، منتخب عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا،اصلاح احوال کے لئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوئے چھ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جبکہ دیگر کنٹونمنٹ بورڈز میں عوامی نمائندوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے،کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں بھی عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل میں سرگرم ہیں لوگ اپنے مسائل لیکر وائس پریذیڈنٹ کے دفتر جاتے ہیں ، جہاں ان لوگوں کی مکمل شنوائی ہورہی ہے مگر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا میں تاحال عوامی نمائندوں کو کسی قسم کے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلاسردار رضا حسین شاہ آف مارگلہ کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ حکام نے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد بھی انھیں دفتر کی کی الاٹ منٹ تک نہیں کی،لوگوں نے ہم سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں،وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عوامی مسائل کے لئے ہمیں اپنا آئینی کردار ادا کرنے سے روکا جارہا ہے ، عجب ستم ظریفی کی بات ہے تمام کینٹ بورڈ ز میں منتخب عوامی نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ٹیکسلا کینٹ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دفتر تو کجا کسی بھی قسم کے عوامی مسائل حل کرنے کی اجازت نہیں ، انکا کہنا تھا کہ یہ دوہرا معیار عوام کے لئے تشویش کا باعث تو ہے ہی مگر منتخب عوامی نمائندوں کی توہین کے بھی مترداف ہے، ایسے حالات میں عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ انکا تمام منفی ردعمل کا نشانہ منتخب عوامی نمائندے بن رہےء ہیں ،اگر ہمیں کام کرنے نہیں دیا جائے گا تو ہمارے انتخاب کا کیا فائدہ انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو ہمارے آئینی اختیارات فوری طور پر تفویض کرنے کا پابند بنایا جائے جبکہ وائس پریذیڈنٹ کے لئے دفتر الاٹ کیا جائے تاکہ ہم اپنا آئینی کردار ادا کرسکیں ،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ،یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ، جبکہ سردار سید رضا شاہ کو اتفاق رائے سے وائس پریذیڈنٹ بنایا گیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button