تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:بزمِ اویسی عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد

دیپالپور(نامہ نگار) بزمِ اویسی عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد،حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ ہی دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت ہیں،پیرریاض احمد اویسی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بزمِ اویسی عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام ایک موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیرریاض احمد اویسی حاجی محمد نواز قمر رزاقی،پیرنوید احمد اویسی ،میاں فخر مسعود بودلہ اورراؤعبدالکریم ٹیپو نے کہا کہ آپ ﷺ وجہ کائنات ہیں اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ ہی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے اگر دنیا نے امن و سکون حاصل کرنا ہے تو اسے آپ ﷺ کی مبارک تعلیمات کو اپنانا ہوگا ریلی آستانہ عالیہ اویسیہ حیدرشاہ کالونی سے شروع ہوئی اور غلہ منڈی روڈ،نشتر روڈاورقائد اعظم چوک سے ہوتی ہوئی واپس حیدرشاہ کالونی میں اختتام پزیر ہوئی ریلی میں جس میں موٹرسائیکل سواروں کے علاوہ پیدل افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ریلی کے اختتام پزیر ہونے پر محفل سماع بھی منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  سال دوہزار بیس کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker