تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ڈاکٹر ممتازچوہدری ترقی پاکر پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوگئے

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار)ایڈو آئی ہسپتال واہ کینٹ کے مایہ ناز آئی سرجن ڈاکٹر ممتاز چوہدری کا اعزاز، ترقی پاکر پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوگئے، امریکن اکیڈمی آف آپتھالمالوجی کانفرنس کا ممبر بھی بنالیا گیا، کم عمر آئی سرجن ڈاکتر ممتاز چوہدری نے اب تک سفید موتیہ، کالا موتیہ، آنکھوں کے بھینگا پن ، پردہ بصارت اور آنکھوں کے دیگرامراض میں مبتلا لاکھوں مریضوں کا کامیاب آپریشن کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، ایڈو انتظامیہ کی جانب سے پروموشن پر ڈاکٹر ممتاز چوہدری کو مبارک باد ،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کی معروف این جی او ایڈو آئی ہسپتال کے سرپرست اور پاکستان کے مایہ ناز آئی سرجن ڈاکٹر محمد ممتاز چوہدری ترقی پا کر پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر ممتازچوہدری پاکستان کی تاریخ میں شعبہ امراض چشم کے سب سے کم عمر ڈاکٹر ہیں جو پروفیسر کے عہدے پر فائز کئے گئے ہیں کم عمری میں یہ ترقی ڈاکٹر ممتاز چوہدری کو ان کی بے بہا قابلیت ، پیشہ ورانہ مہارت ، درس و تدریس کے وسیع تجربے اور امراض چشم سے متعلقہ مستند قومی و بین الاقوامی جرائد میں تحقیقی مقالہ جات کے شائع ہونے پر دی گئی ہے مزید برآں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز چوہدری کو امریکن اکیڈمی آف آپتھالمالوجی کانفرنس کا ممبر بھی بنالیا گیا ہے ۔ پروفیسر ممتاز چوہدری کا شمار ملک کے ان صف اول آئی سرجن میں کیا جاتا ہے جو پردہ بصارت اور فیکولیزر سرجری کے ماہر سرجن مانے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر ممتاز چوہدری کا اب تک سفید موتیہ، کالا موتیہ، آنکھوں کے بھینگا پن ، پردہ بصارت اور آنکھوں کے دیگر لاکھوں آپریشن کرنے کا ریکارڈ ہے ۔ ایڈو کے عہدیداران محترمہ قیصرا بیگ ۔سیّد عبداللہ مسعود ۔ خالد اسحاق و دیگر ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین اورواہ کینٹ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پروفیسر ممتاز چوہدری کو ان کے اعلیٰ اعزاز کی خوشی میں انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مخلوقِ خدا کی خدمت میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button