پاکستانتازہ ترین

نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب ارکان حلف اٹھائینگے

national assemblyاسلام آباد(بیوروچیف) نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے ساتھ نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ انتخابات ہو گئے،عوام نے فیصلہ دے دیا ، اب امتحان شروع ہوگا عوامی نمائندوں کا،ابتدا ہوگی عوامی خدمت کے حلف سے، جانے والی اسپیکر فہمیدا مرزا ارکان سے حلف لیں گی ساتھ ہی خود بھی حلف اٹھائیں گی،گوہر ایوب کے بعد وہ دوسریا سپیکر ہیں جو دوبارہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ 2جون کو دوپہر 12 بجے تک ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے ، 3 جون کو پہلے اسپیکر کا الیکشن ہوگا، اسپیکر فہمیدا مرزا نو منتخب اسپیکر سے حلف لیں گی اور پھر ذمہ داریاں نئے اسپیکر کے ہاتھ میں آجائیں گی، اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا، 4 جون کو قائد ایوان کے لئے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے اور 5 جون کو نئے وزیر اعظم کا ایوان کی تقسیم کے ذریعے انتخاب ہوگا۔ وزیر اعظم کے لئے ایوان زیریں کی کل تعداد 342 کے آدھے یعنی 171 سے زائد ارکان کی حمایت ضروری ہوگی، نومنتخب ارکان کی حلف برداری،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائد ایوان کے انتخاب کے بعد پارلیمانی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز بھی ہو جائے گااور نئے پارلیمانی سال کے ابتدائی دنوں میں صدر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا آئینی تقاضا بھی پورا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:اوباش نوجوان خنجرلے کر سرکاری ہسپتال میں گھس آیا ۔ڈاکٹروں اورعملہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker