پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور(پاک نیوز)رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کا یوم ولادت مبارک آج مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان مصطفی ریلیاں اور جلوس نکال رہیں ہیں۔ہرطرف درود وسلام کی صدائیں آنے لگیں، گلیاں، گھر اور بازار سجا دیئے گئے۔پاک نیوز کے مطابق ملک بھر میں ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی غلامان مصطفی نے سرکار دوعالم ﷺکی آمد کا جشن منانے کے لئے گلی محلوں کو سجا دیا ہے۔ملک بھر میں عید میلاد النبی کے رنگ مہک رہے ہیں۔ شہر شہر، گاوں گاوں اور ہر گلی محلے میں چراغاں ہے۔ ہر طرف سبز پرچموں کی بہار نے سماں باندھ رکھا ہے۔ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن ربیع الاول میں عید میلاد النبی پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر نعت خوانی کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن میں علمائے کرام آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker