تازہ ترینعلاقائی

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(نامہ نگار) ڈھونگا گلی کے قریب سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جب کہ ایک بچی کو تشویشناک حالت میں زندہ نکال لیا گیا۔ سیروتفریح کے لیے بٹ خیلہ سے ایبٹ آباد آنے والے خاندان کی کار ڈھونگا گلی کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم ایک بچی کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی ڈیڑھ سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: جمبر پریس کلب میں کل پرچم کشائی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker