تازہ ترینکھیل

کپتان مصباح الحق بھی محمد عامر کے خلاف سامنے آگئے ہیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی محمد عامر کے خلاف سامنے آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ساتھ کھیلنے میں مشکل ہوگئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عامر کی واپسی کی صورت میں عوام کا شدید ردعمل سامنے آسکتا ہے۔ بیرون ممالک عامر کے ساتھ کھیلنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سینیئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ امید ہے بورڈ اس مسئلے کو بہترین طریقے سے ہینڈل کر لے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے حفیظ اور اظہر علی بھی عامر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker