پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 27 دسمبرکو کابل جائیں گے

راولپنڈی(نمائندہ پاک نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر 27 دسمبر کو کابل جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر 27 دسمبر کو کابل جائیں گے جہاں وہ افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خطے میں تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button