پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان تذبذب کا شکار، حلف نہیں اٹھایا

molanaپشاور(نامہ نگار) پاکستان کی مذہبی سیاسی تنظیم جمعیت علماء اسلام (ف) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے کامیاب ہوئے اور حلف لینے سے پہلے وہ 2 نشستوں سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کونسی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور کونسی نشستوں سے وہ دستبردار ہوں گے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ این اے 24، 25 اور 27 سے کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  میں نہ گرفتاری دوں گا نہ ضمانت کراؤں گا، مولانا عبدالعزیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker