تازہ ترینکھیل

اظہرعلی اورمحمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں سے کہہ دیا عامر کا ساتھ دینا ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی سے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی دوسری ملاقات میں اینٹی عامر ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا اور اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کر لیا، دونوں کھلاڑی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں اور ٹریننگ کمیپ کا حصہ بھی بن گئے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو غیر مشروط طور پر محمد عامر کا ساتھ دینا ہوگا، اظہر علی اور حفیظ کو پیار محبت سے سمجھایا اور دونوں کھلاڑیوں کی بات رکھنے کیلئے یہ بھی کہہ دیا کہ کچھ لو اور کچھ لو کی بنیاد پر معاملات طے ہوئے۔یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جاری ٹریننگ کیمپ میں حفیظ اور اظہر علی نے عامر کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، چیئرمین بورڈ کے ایکشن لینے پر دونوں کھلاڑی کیمپ میں واپس آگئے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام ،ویلنٹائن ڈے اور ہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker