پاکستانتازہ ترین

سندھ میں طاقت کااستعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خورشید شاہ

سکھر(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں طاقت کااستعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چار میں سے ایک اکائی پر دباؤ ڈالنے کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ مودی کے دورے پر وزیراعظم ایوان کو اعتماد میں لیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سندھ میں طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چار میں سے ایک اکائی پر دباؤ ڈالنے کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ خورشید شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورے کو خوش آئند قراردیا،کہتےہیں خطے میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔ وزیراعظم دورے سے متعلق پارلیمنٹ کواعتماد میں لیں۔خورشیدشاہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اس وقت رابطہ کرتے ہیں جب کوئی سنگین مسئلہ درپیش ہو،ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ آصف زرداری بے نظیر کی برسی میں شریک نہیں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker