تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے،افضل شاہین

چونیاں(پریس ریلیز) بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اتحاد،تنظیم ،ایمان پر عمل کرنے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔قائد اعظم ؒ کی زندگی نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔آپ کی سیاسی فکر کو اپنانے کیلئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔نظریہ پاکستان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔آج بھی انکی تعلیمات پر عمل کر کے بگڑے ہوئے حالات کو سدھارا جا سکتا ہے۔بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین، فراز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر قائداعظم کا پاکستان نامکمل ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کے جغرافیائی اور نظریاتی تشخص کے باعث اسے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھااور یہ شہ رگ ازلی دشمن بھارت کے قبضے میں ہے۔ قائدکے پاکستا ن کو بچانے ، اسے مضبوط کرنے اور ہر قسم کے استحکام کیلئے متحد ہو جانا چاہئے۔ قوم دشمنی وعداوت، تباہی وبربادی ، فرقہ واریت ، انتہاپسندی،دہشت گردی افراتفری،بدامنی کا پرچار کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ آج ہمیں پہلے سے بھی بڑھ کر مخلصانہ طریقے سے قائد کے افکار پر عمل کی ضرورت ہے۔اس موقع پر، عثمان صادق،محمد عاطف ،سلامت علی ، رضوان عامر، کلیم اللہ،محمد غوث نے بھی خطاب کیا۔آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  یوم باب ا لا سلام اور صوبہ سندھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker