پاکستانتازہ ترین

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کسی نئی تجویز پر سوچا جا سکتا ہے، پرویز رشید

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسائل جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں، مسئلہ کمشیر کے حل کیلئے کسی نئی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے۔ کشمیریوں کو اپنی جدوجہد میں دو نکات کا اضافہ کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں کشمیر تھنک ٹینک کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم سب مسئلہ کمشیر کا حل چاہتے ہیں، گذشتہ پینسٹھ سالوں میں کشمیر کی آزادی کیلئے کئی کوششیں کی گئیں، کشمیر پر جنگ بھی ہوئی، مذاکرات بھی ہوئے مگر آج بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحاریک کو منزل تک پہنچانے کیلئے مختلف راستے اختیار کئے جاتے ہیں، ہمیں جذباتی ہوکر نتائج اخذ کرنے کی بجائے ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہیے،جس طرح چین نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے معاملے میں مفاہمانہ رویہ اختیار کیا ہمیں بھی ایسی سوچ اپنانا ہوگی اور کشمیریوں کو اپنی جدوجہد میں دو نکات کا اضافہ کرنا ہوگا۔پرویز رشید نے کہا مسائل کا حل بات چیت اور صلح جوئی سے ہی نکالا جاسکتا ہے، مقبوضہ کمشیر کے انتخابات میں مداخلت کی صورت میں بھارت کو دنیا کے سامنے جوابدہ ہونا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker