پاکستانتازہ ترین

شہید بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

کراچی.(نمائندہ خصوصی)شہید بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی ،بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو پہنچ گئے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کا بھی ا نتخاب ہو گا۔آصف زرداری کا کہنا ہے امن و امان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی ، آئین پامال کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی  ٹھویں برسی کے سلسلے میں تعزیتی جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،برسی میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سمیت صنم بھٹو نو ڈیرو ہاؤس پہنچ چکے ہیں ۔تعزیتی اجلاس کا آغاز صبح 9 بجے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی سے ہوگا۔ جس کے بعد شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر پر چادریں چڑھانے کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ نماز ظہر کے بعد مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا ۔پہلے محفل مشاعرہ ہوگا اور پھر چاروں صوبوں کے پارٹی صدور خطاب کریں گے۔جس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button