پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورہ پر افغانستان روانہ ہوگئے

راولپنڈی(بیوروچیف)آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کے دورے پرکابل روانہ ہوگئے۔ دورے کے دوران آرمی چیف افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔ دورہ کے دوران جنرل راحیل شریف افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور افغان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ سیکیورٹی امور،دفاعی تعاون اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران پاک افغان بارڈرمینجمنٹ، افغان مفاہمتی عمل، سرحد پار دہشت گردی کے تدارک کے لئے دوطرفہ اقدامات اور باہمی تعاون پر بھی بات ہوگی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی جانب سے افغان صوبے کنڑ میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا،جبکہ دوہزار سولہ کےآغاز میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والے چار ملکی مذاکرات کے اہم نکات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن نے انتخابی منشورکااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker