تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، فاطمہ فریحہ ایم پی اے

فیصل آباد ( پریس ریلیز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر جتنی چاہیں تنقید کرتے رہیں ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے اپنے بیان میں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز انشاء اللہ فیصل آباد کی تبدیلی کا مظہر ہوں گے مسلم لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی فیصل آباد کی ترقی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل ارکان اسمبلی کے ہمراہ فیصل آباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker