تازہ ترینکھیل

ایشیاء ٹی20 کپ، پی بی سی سی نے بلائنڈ ٹیم کے کپتان اورٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ہونے والے ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے کپتان اورٹیم مینجمنٹ کااعلان کردیا۔ بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے پی سی بی بی کی جانب سے کپتان اور ٹیم میجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے لئے انیس جاوید کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے،جبکہ نثار علی نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق کوچ اور انیس محمد بلال منیجر ہوں گے۔بلائینڈ کرکٹ کے مقررہ کوچ عبدالرزاق کی کپتانی میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ سترہ سے چوبیس جنوری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!