تازہ ترینعلاقائی

ملتان سے اوکاڑہ آ نے والی کارسوار فیملی کومسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)ملتان سے اوکاڑہ آ نے والی کار سوار فیملی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے یرغمال بناتے ہوئے دن دیہاڑے لوٹ لیا ڈاکوؤں نے کٹر سے خواتین کے ہاتھوں میں پہنی سونے کی چوڑیاں کاٹتے ہوئے کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں ڈاکو ہزاروں کی نقدی موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی تفصیلات کے مطابق ملتان کا رہائشی عمران ولد اسلم اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سورا ہو کر اوکاڑہ کے گاؤں 38ٹو آر آ رہا تھا جب ان کی گاڑی رنگ روڈ سکندر روڈ کے قریب پہنچی تو اچانک پیچھے سے آنے والی ایک کار میں سوار چار ڈاکوؤں نے ان کو ا سلحہ کے زور پر زبردستی روک لیا اور یرغمال بناتے ہوئے لوٹ مار شروع کر دی ڈاکوؤں نے خواتین کے ہاتھوں میں پہنی ہوئی چوڑیوں کو زبردستی کٹر کے ذرئیے کاٹ کر اتارا اور کانوں میں پہنی بالیاں بھی نوچ ڈالیں ڈاکو ہزراوں کی نقدی رقم لاکھوں کے طلائی زیورات ،لیپ ٹاپ اور موبائل فونز بھی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے پولیس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا

یہ بھی پڑھیں  بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker