تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:دہشت گردی سے نجات بینظیربھٹو کا مشن تھا،افضل شاہین، حافظ ذیشان

چونیاں(نامہ نگار)وطن عزیز کو ناقابل شکست بنانے کیلئے ایٹمی و میزائل پروگرام بھٹو خاندان کا عظیم کارنامہ ہے ۔نسل نو کو ان عظیم قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔بے مثال جدوجہد اور قربانی نے بینظیربھٹو کو جمہوریت کی علامت بنا دیا۔دہشت گردی سے نجات بینظیربھٹو کا مشن ہے۔ محترمہ نے دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانے کی لازوال مثال قائم کی۔ان خیالات کا اظہار محمد افضل شاہین ، حافظ ذیشان احمدنے بینظیر بھٹو کی شہادت کی آٹھویں برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اورعوام کے حقوق کیلئے بھٹو خاندان کی لازوال قربانیاں ہیں۔بینظیر بھٹو نے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا کہ وہ ایک بہادر باپ کی بیٹی ہیں۔بینظیربھٹو اپنے والد کی طرح ایک نڈر سیاست دان تھیں۔ جس بہادری سے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے موت کوگلے لگایا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔اسی طرح عظیم باپ کی عظیم بیٹی نے بھی اصولوں کی سیاست کی اور بہادری سے لڑتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا۔54 سالہ زندگی میں24 سال ملک و قوم کی ترقی اور جدوجہد میں گزارے۔ بینظیربھٹو کو بچھڑے 8 برس ہو گئے مگر ان کا غم آج بھی پہلے کی طرح تازہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی پاداش میں جان دے دی اگر آج بھٹو زندہ ہوتے تو عالم اسلام آپس میں دست و گریبان نہ ہوتا اور سلامتی کونسل میں مسلمانوں کے پاس ویٹو پاور ہوتی۔ دنیا کی نام نہاد عالمی طاقتوں کو بھٹو کا اسلامی کانفرنس کی تنظیم اور اسلامی بلاک بناناکسی صورت ہضم نہیں ہو رہا تھا۔پاکستان دشمن قوتوں کو بے نظیر بھٹو کا دلیرانہ انداز اور پاکستان کیلئے کچھ کرنے کی سوچ برداشت نہ ہو سکی اور عالمی قوتیں بھٹو کی طرح اسکی جان کی دشمن ہو گئیں۔محترمہ کی کوششوں سے ملک میں ایک بار پھر جمہوری نظام بحال ہوا جو آج تک جاری و ساری ہے۔ جمہوریت کی بنیادوں میں محترمہ کا خون شامل ہے۔آج جب حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے تیار ہے ۔ تمام عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے تو حکومت اس موقع پر بی بی شہید کے قاتلوں کو بھی نہ بھولے ۔ دہشت گردی کے خاتمے اور بی بی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا جو کام پیپلزپارٹی کی حکومت نہ کر سکی وہ کام مسلم لیگ (ن)کی حکومت کر کے پاکستانی عوام اور بھٹو کے جیالوں کو شکریہ کا موقع دیں اور نواز شریف کے بینظیر بھٹو کے منہ بولے بھائی ہونے کا حق بھی ادا ہو جائے گا۔ اویس وحید بھٹی ، زیشان رسول،سلمان احمد، حارث بشیر،عمر فاروق،انیس ریاض،حافظ معاذ،مبشر محبوب،ملک حذیفہ اشرف ،رضوان مرشد خاں،محمد دلاور،محمد ارسلان بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  حکمران بجلی چور یا بجلی خور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker