تازہ ترینعلاقائی

مسیح برادری ٹیکسلا نے بھی کرسمس مذہبی جوش و جذبہ سے منائی

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)مسیح برادری ٹیکسلا نے بھی کرسمس مذہبی جوش و جذبہ سے منائی،کرسچئین ہسپتال ٹیکسلا کے چرچ میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے منتظمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا،اس موقع پر امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے ممبران بھی شریک تھے،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے تمام مسیح برادری کو اپنی جانب سے کرسمس کی مبارک باد پیش کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مسیح برادری نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیاانکا کہناتھا کہ، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی میسر ہے ہمیں قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر اس مملکت پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اور تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر آپس میں محبت بھائی چارہ کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے ،اس موقع پر ٹی ایم او ٹیکسلاقمر زیشان ، مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما عمران حیدر نقوی ، ممتاز ڈینیل،محمد علی ، سید عمیر علی ، بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا جب چرچ پہنچے تو امن کمیٹی کے ممبران کرسچیئن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اشک ناز ، وکٹر نثار و دیگر نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر مسیح برادری نے اپنی مذبی رسومات ادا کیں ،مسیح برادری کے ایلڈرز صاحبان نے دعائیہ کلمات ادا کئے جبکہ موقع کی مناسبت سے کرسمس کے گیت بھی گائے گئے،کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،ڈاکٹر اشک ناز نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسیح برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر انکی حوصلہ افزائی کی،

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد :یو م آزادی روایتی جو ش وجذبے کے ساتھ منا یا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker