پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی:(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نیشنل ایکشن پلان اور رینجرز کے اختیارات سمیت اہم امور کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف بن قاسم پاور پلانٹ کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز خٹک کا مئی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker