
نوڈیرو(نمائندہ خصوصی) پی پی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصف زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ وفاق کوسندھ کےمعاملات میں دخل اندازی کاکوئی اختیارنہیں۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس نوڈیرو میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، راجا پرویز اشرف سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاق کوسندھ کےمعاملات میں دخل اندازی کاکوئی اختیارنہیں۔ رینجرزکےمعاملات سندھ حکومت بہترطریقےسے چلاسکتی ہے۔قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی حمایت میں پیپلزپارٹی سب سے پہلے کھڑی ہوئی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہئے۔