تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:اللہ اور رسولؐ کے راستے پر چلتے ہوئے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی مل سکتی ہے،مقررین سیرت کانفرنس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اللہ اور رسولؐ کے راستے پر چلتے ہوئے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔بحیثیت مسلمان وطن عزیز میں نظام مصطفے کوقائم کرنا اور مقام مصطفے کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت العلمائے پاکستان کے زیر اہتمام حیدر نورانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام حسن نورانی،مولانا حافظ مقصود احمد،نصراللہ مجددی،مشتاق نورانی،اور دیگر نے کیا۔جے یو پی کی صوبائی شوری کے رکن مولانا غلام حسن نورانی نے خطاب کرتے کہاہے کہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ؐ زندگی گزارنے کابہترین نمونہ ہیں۔اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کالازمی جزوہے اور ہمیں آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیراہونا چاہئے۔دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کے لئے نبی کریمؐکے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کے سواکوئی دوسراراستہ نہیں۔مولانا مقصود احمد نے کہا رحمتہ للعالمین نے ہمیں سیدھاراستہ دکھایا جس پر چلتے ہوئے ہم اللہ کے ہاں سرخروہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام محبت،بھائی چارے اور امن کادین ہے جوکہ جانوروں سے لے کر ساری دنیا کے لوگوں تک کے لئے حقوق کانہ صرف تعین کرتا ہے بلکہ ان کے جانی ومالی تحفظ کوبھی یقینی بنانے کادرس دیتا ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہونے والی دہشت گردی کومسلمانوں کے ساتھ جوڑ کراسلام کوبدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ جے یو پی ضلع قصور کے نائب صدرمشتاق نورانی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیالہٰذااس میں اللہ اور اس کے رسولؐ کاقانون ہی نافذ العمل ہوگا۔انگریزوں کے قانون کی پیروی اور ہندووانہ تہذیب کے فروغ نے ہم سے ہماری شناخت چھین لی ہے۔میزبان حیدر نورانی نے کہا کہ آج کاپیغام یہی ہے کہ اس ملک میں نظام مصطفے کے نفاذ اور مقام مصطفے کا تحفظ کابول بالا ہواور اس کے لئے جے یو پی شروع دن سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیرت کانفرنس میں معروف صحافیوں ملک عبدالحفیظ،عبدالحفیظ آثم ،جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی محمد رمضان ،اور دیگر کئی شہر کے علمائے اکرام نے بھی شرکت کی ۔ ایک قرارداد میں کہا گیاکہ آج وطن عزیز کوکفار نے چاروں اطراف سے گھیراہوا ہے جبکہ اندرون ملک سیکولر طاقتیں ملک کے اسلامی تشخص کوختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں ان کے خلاف تمام محب وطن اور غیورپاکستانیوں کومتحد ہوناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  نئی حج پالیسی، 50 فیصد عازمین سرکاری باقی نجی اسکیم کے تحت جائینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker