پاکستانتازہ ترین

کراچی آپریشن :ڈی جی رینجرز،چیف سیکریٹری ،انتظامیہ کو وزیراعظم کی مبارکباد

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کٹھن کام تھا لیکن اسکے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کراچی میں اپنے مختصر دورے کے دوران یکم جنوری سے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف مختصر سرکاری دورے پر کراچی پہنچے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہیں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل سمیت نےدیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نجی ہوٹل میں تاجر برادری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے ،توانائی منصوبے اور معاشی استحکام اولین ترجیحات ہیں۔ وزیر اعظم نے کراچی میں قیام امن پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کراچی آپریشن مشکل تھا لیکن نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ کام کوادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نے یکم جنوری سے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت 3روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف نے باضابطہ پیرپگارا کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker