تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:بھٹو خاندان کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے،رہنما پیپلز پارٹی

ٹیکسلا(نا مہ نگار)بھٹو خاندان کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے،ملک و قوم کے لئے جس طرح بھٹو خاندان نے جانوں کے نذرانے پیش کئے اسکی مثال دنیا کے کسی ملک یا جمہوریت میں نہیں ملتی،بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی نے جہاں جمہوریت کی آبیاری کی وہاں پارلیمنٹ کی بالا دستی قائم ہوئی،میڈیا کو آزادی ملی ،عدلیہ کو خود مختاری ملی،ملک و قوم کی ایک آمر سے چھٹکارا ملا ،آج اگر جمہوری ادارے مضبوط ہیں تو ان کی بنیادوں میں بھٹو خاندان کا لہو کام کر رہا ہے،بے نظیر بھٹو نے اس ملک و قوم کے لئے جان دینا تو قبول کر لیا مگر اصولوں پر سودے بازی نہ کی ،اگر بے نظیر بھٹو چاہتیں تو تمام زندگی دنیا کے کسی بھی ملک میں آرام و سکون سے گزار سکتی تھیں مگر انھوں نے اپنے باپ شہید ذوالفقار علی بھتو کے مشن کی تکمیل کے لئے ایک عظیم قربانی دی ،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں تحصیل صدر ملک نجیب الرحمن ارشد، جنرل سیکرٹری سید جابر شاہ ایڈووکیٹ،ٹیکسلا سٹی کے صدر سید ضیا ء حسین شاہ، ملک آصف محمود، میر جاوید درویش ،راجہ ظریف ستی، امجد خان،بلاول بھٹو کے راہنما اور سوشل میڈیا پنجاب پی پی پی کے راہنمازاہدالحسن زیدی، نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کے دفاع، عوام کے حقوق کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر دئیے کسی بھی جمہوری تاریخ میں اسکی مثال ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے،قربانیوں کی ابتداء بانی پیپلز پارٹی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تختہ دار پر چڑھ جانا تو قبول کر لیا مگر اصولوں پر سودا بازی نہ کی اسی طرح شاہنواز بھٹو، اور میر مرتضیٰ بھٹو نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ،جب ملک میں آمریت کا دور دورہ تھا تو بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر سسٹم کو بچا لیا ،اس وقت اگر آصف علی زرداری دور اندیشی کا مظاہرہ نہ کرتے تو ملک ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو چکا تھا انھوں نے اپنی اہلیہ کا دکھ برداشت کر لیا مگر ملک کو بچا لیا ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عملی قربانیاں پیش کی ہیں جبکہ دیگر سیاست دان جب بھی جمہوری اداروں پر مشکل وقت آتا ہے قوم کو بے یارومددگار چھوڑ کر بیرون ممالک کا رخ کرتے ہیں ،کارکنوں کے دلوں میں آج بھی بلاول بھٹو کی صورت میں بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker