تازہ ترینعلاقائی

صحافی کامران افضال کی پہلی برسی کے موقع پرڈسکہ کے صحافیوں اورسول سوسائٹی کی ریلی

downloadڈسکہ(نامہ نگار)ڈاکٹر شاہد فاروق کے غلط آپریشن کی وجہ سے جاں بحق ہو نے والے مقامی صحافی کامران افضال کی پہلی برسی کے موقع پر ڈسکہ کے صحافیوں اور سول سوسائٹی نے ایک بڑی اور پر امن ریلی نکالی ریلی کی قیادت سینئر صحافیوں نے کی صحافی کامران افضال ایک سال قبل ڈاکٹر شاہد فاروق کے غلط آپریشن کر نے سے جاں بحق ہو گیا تھا صحافیوں نے ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کیئر پنجاب اپنی انکوائری مکمل کر نے کے ایک سال بعد تک ابھی تک رپورٹ نہیں دے رہا ہے جس پرصحافیوں نے سیالکوٹ میں وزیر اعلی پنجاب کی آمد پر انہیں شکایت بھی کی تھی جنہوں نے سات روز تک رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے بعد بھی عمل نہ ہوا پر امن احتجاجی ریلی چوک ریسٹ ہاؤس سے شروع ہو ئی اور میلاد چوک تک نکالی گئی ریلی سے چیئرمین پریس کلب خواجہ عاطف رضا ،توحید اقبال بٹ ،رانا غلام مصطفی،شکیل اکرم ورک، عرفان افضال نے بھی خطاب کیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صحافیوں کا ایک وفد جلد وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کر ے گا مرحوم کامران افضال کے ایصال ثواب کے لئے آج2جون بروز اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی ہو گی

یہ بھی پڑھیں  میانوالی:پندرہ سالہ بچی کو ونی دیکر زبردستی شرعی نکاح پڑھانے پربھائی،چچا،مولوی،دولہا کے والد کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker