تازہ ترینکھیل

اہلیہ کی بلڈ پریشرکی دوائی کھائی تھی، یاسرشاہ کا اعتراف

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں تربیتی کیمپ سے ڈراپ کر کے ظفر گوہر کو ان کی جگہ پر شامل کر لیا گیا ہے۔یاسر شاہ نے پی سی بی کے میڈیکل پینل کے سامنے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا موقف پیش کیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی کھائی تھی، جس وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے یاسر شاہ کی مکمل رپورٹ منگوانے کے لئے آئی سی سی کو درخواست کی ہے۔ جس کے موصول ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو سال میں سو گھنٹے ڈوپنگ پر لیکچر دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا ماضی بے داغ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان سے غلطی دانستہ طور پر نہیں ہوئی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کا چیئرمین واپڈا ،ایم ڈی پیپکو سمیت کئی افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker