تازہ ترینکھیل

چیئرمین پی سی بی نےاظہرعلی کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکارکردیا

لاہور:(نمائندہ سپورٹس)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے قیادت سے استعفیٰ چیرمین پی سی بی شہریار خان کو پیش کیا جسے انہوں نے منظورکرنے سے انکار کردیا۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہرعلی نے محمد عامر کو ون ڈے ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور قیادت چھوڑتے ہوئے استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اظہرعلی کو کپتانی جاری رکھنے پر رضا مند کرلیا جب کہ محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے ہیں تاکہ وہ اس معاملے پر لب کشائی نہ کریں جب کہ شہریار خان نے محمد عامر کے کردار کی بہتری کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی بہاؤالدین کی سیاست اور عوام کے مسائل.....

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker