بین الاقوامیتازہ ترین
14سالہ لڑکی کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارت میں 14 سالہ لڑکی کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ایک فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فوجی اہلکاروں نے ہوراہا سے امرتسر جانے والی ٹرین میں 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، فوجی اہلکار نشے میں دھت تھے، پولس نے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ باقی دو اہلکاروں کی تلاش جاری ہے.واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہاوڑا سے امرتسر جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جہاں لڑکی کو زبردستی نشہ آرور اشیاء پلائی گئی تھی، مقامی لوگوں نے لڑکی کو جھاڑکنڈ مدھپوراسٹیشن پر بے ہوش پا کر پولس کو اطلاع دی تھی