تازہ ترینعلاقائی

نامعلوم چورجمبر کے قریب سے ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کے سرکاری درخت کاٹ کرفرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔چوری کے دو واقعات میں محکمہ جنگلات کی لاکھوں روپے کی لکڑی چوری ایک مل کی لاکھوں روپے کی تار چور کاٹ کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈ محمد اسلم نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ گذشتہ رات چھ نا معلوم چور جمبر کے قریب سے ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کے سرکاری چھ عدد درخت کاٹ کر ٹرالیوں میں لاد کر چوری کر کے لے گئے ہیں ۔چوری کی دوسری واردات میں ابوبکر ٹیکسٹائل مل کے احاطہ سے نا معلوم چور لاکھوں روپے کی نو سو فٹ کیبل تار کاٹ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ صدر میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button