تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:باراوربینچ کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنا ہماری ترجیحات ہونگی،ملک ذوالفقار

ٹیکسلا(نامہ نگار) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں رفاقت حسین شاہ گروپ کے امیدوار برائے نائب صدر ملک ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ اگر وکلاء نے اعتماد کیا تو بار کے تقدس اور وکلاء کے وقار کو بلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنا ہماری ترجیحات ہونگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ یاسر گجر ایڈووکیٹ ، مجلس عاملہ کی امیدوار خاتون وکیل خیرالنساء ایڈووکیٹ بھی موجود تھیں ، ملک ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کو وکلاء کی اکثریت کی حمائت حاصل ہے،ہم نے پہلے بھی آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، اور عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی آئندہ بھی اس مشن کا جاری رکھیں گے،کامیاب ہوکر وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے بلا تفریق اقدامات ہماری ترجیحات ہونگی،انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں گے نئے وکلاء کے لئے چیمبرز کا قیام ہماری جدوجہد میں شامل ہونگی،ٹیکسلا بار میں ڈسپنسری تو موجود ہے مگر یہاں ڈاکٹر موجود نہیں ہم وکلاء کو صحت کی بنایدی سہولیات کے پیش نظر یہاں ڈاکٹر کی تعیناتی کرائیں گے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شاہد سے اس ضمن میں مشاورت جاری ہے،ریگولر ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا، وکلاء کو تربیتی ورکشاپس کے لئے بہترین ماحول مہیا کریں گے ، تاکہ انکے پروفیشنل معاملات میں مزید نکھار پیدا ہو،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا بار کی منتقلی کا معاملہ زیر غور ہے جس پر مشاورت سے نئی ایگزیکٹیو باڈی لائح عمل طے کرے گی،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button