تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:حضور ﷺ کی محبت کے بغیر کسی بھی آدمی کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا،مولانامنیر عالم

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)مولانا منیر عالم ہزاروی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی محبت کے بغیر کسی بھی آدمی کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا،میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آپﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،حضور ﷺ دنیا میں تشریف لائے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ،آمد مصطفیﷺ مرحبامرحبا ،اگر انسان کو اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہے تو پھر محبت رسولﷺ اور آل رسولﷺ کے ساتھ محبت اور لگاؤ کو زندگی کا مقصد بنانا ہوگا،نبی اکرم ﷺکا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے علماء کرام و مشائخ عظام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ان خٰالات کا اظہار مقررین نیاتحاد بین المسلمین کے داعی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم حاجی سردار سید ریاض حسین شاہ کی اقامت گاہ شاہ ولی ہاؤس ٹیکسلا میں جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منعقدہ بابرکت اور پر نور محفل سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے علامہ منیر ہزاروی، علامہ منیر ہاشمی، قاری حسن رضا قادری نے خطاب کیا جبکہ سید ارشاد انجم، اسد علی حیدری، سید حیدر علی، امام دین ابرار،محمد نعمان چشتی سیالوی،نثار سہروردی، محمد اویس قادری، مشتاق چشتی، علامہ بخاری، قاری نقیب، نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس بابرکت اور پرنور محفل میں پنجابی پختون اتحاد کے چئیرمین حاجی قدیم خان، مرکزی وائس چئیرمین قومی امن کمیٹی بین المذاہب ملک شکیل احمد خان، سید طاہر شاہ سنگجانی، حاجی ریاض حسین اعوان، حاجی ملک ارشاد صراف، ملک اعجاز زرگر، حاجی ناصر محمود اعوان، راجہ ربنواز گجر خانی، نجیب عباسی، سابق صدر ٹیکسلا بار و امیدوار برائے صدارت سید رفاقت شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کے امیدوار محمود بٹ ایڈووکیٹ، ملک سجاد ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید مبشر حسین نقوی، سید جمیل شاہ، ملک علی محمد، ملک ابراھیم، گل زرین، سیدنوید عباس، حاجی جاوید، محمد عثمان، رضا شاہ ،حسن شاہ، سمیت مختلف مسالک و مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی، شاہ ولی ہائس جو عرصہ دراز سے امن و آتشی کا مرکز ہے میں نور کی برسات اور فضاثناخوان مصطفیﷺ کے زکر و آل محمدﷺ کے زکر مبارک سے گونج اٹھی،علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور میلاد شریف کی فضیلت اور انعقاد پر مفصل بیان فرمایا،سردار سید عمران علی شاہ، سردار سید محمد علی شاہ اور سردار ہاشم شاہ کی جانب سے شرکاء کے لئے پرتکلف دعوت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا، معصوم شہزادے سید ضامن علی اور سید عون علی شرکائے محفل کو سویٹ سے نوازتے رہے جبکہ شرکائے محفل کے لئے سید ساجد حسین شاہ اور سید عاصم شاہ نے سوپ کا اہتمام بھی کیا تھا، سردار سید مجتبیٰ شاہ،سید حیدر علی اور سید بلال شاہ نیتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button