تازہ ترینکھیل

پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑی لیگ سے باہر

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑیوں لیگ سے باہر ہوگئے، تینوں پلیئرزکو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔ پاکستان سپرلیگ کوجھٹکا لگ گیا، لیگ میں شامل تین انگلش کرکٹرز نیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل سے باہرہوگئے، انگلینڈکےجیمز ونس، آل راؤنڈر کرس جورڈن اور سیم بیلنگز کودورہ جنوبی افریقہ کے لئے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں شامل کرلیاگیا۔ جس وجہ یہ تینوں کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جیمزونس کراچی کنگز کا حصہ تھے، کرس جورڈن پشاور زلمی اورسیم بلیگز کو اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرناتھی۔انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان مختصراوورز کی سیریزتین سے اکیس فروری تک ہوناہے، پاکستان کی پہلی سپرلیگ چارسے تئیس فروری تک شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button